Nasir Hussain Shah

کراچی: وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نیو پورٹ انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکیشن اینڈ اکنامکس کی جانب سے پاک روس فرینڈزشپ اور ثقافتی ورثے کے پروگرام میں شرکت۔ سید ناصر حسین شاہ نے تقریب میں لگائے گئے نمائشی اسٹالز دیکھے۔

اسٹالز پر پاکستان اور روس کے ثقافتی آئٹم نمائش کے لئے موجود تھے۔ سید ناصر حسین شاہ نے نیو پورٹ کی اس کاوش کو سراہا اور منتظیمین کے کام کی تعریف کی اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بہتر کرنے اور دونوں ممالک کی ثقافت سے لوگوں کو قریب کرنے کے لئے ایسے مواقع پیدا کرنا قابل تعریف اور احسن قدم ہے۔ پروگرام میں سید ناصر حسین شاہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور اجرک پہنائی گئی۔