اروڑ یونیورسٹی سکھر میں واٹر فاؤنٹین اور مطالعے کو فروغ دینے کے لیے بنائے گئے مجسمے کی افتتاحی تقریب۔
سکھر: 11 اگست 2025 – اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ، آرکیٹیکچر، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج، سکھر میں حال ہی میں تعمیر کیے گئے واٹر فاؤنٹین اور لائبریری کے سامنے مطالعے کو فروغ دینے کے لیے نصب کیے گئے خوبصورت مجسمے کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب سید ناصر حسین شاہ، وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور توانائی، حکومتِ سندھ تھے۔
اس موقع پر معزز مہمانوں میں جناب نعمان اسلام شیخ (ایم این اے)، جناب سید کمیل حیدر شاہ (چیئرمین ضلع کونسل سکھر)، ڈاکٹر ارشد مغل صاحب (ڈپٹی میئر سکھر)، پروفیسر ڈاکٹر رسول بخش مہر صاحب (وائس چانسلر اسکل ڈیولپمنٹ یونیورسٹی خیرپور)، پروفیسر ڈاکٹر میر محمد شاہ (پرو وائس چانسلر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی)، جناب عامر غوری صاحب (سی ای او، آئیکون گروپ آف کمپنیز)، جناب طارق عزیز کولاچی صاحب (چیئرمین ایس آر بی، سکھر)، ممتاز بخاری صاحب (سینئر لکھاری و صحافی) اور تعلیمی و سماجی حلقوں سے دیگر معزز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین کنڈ صاحب نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور یونیورسٹی کی تیز رفتار ترقی میں حکومتِ سندھ کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے 78ویں یومِ آزادی اور “معرکۂ حق” کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں قومی ہیروز اور مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
سید ناصر حسین شاہ نے اپنی تقریر میں یونیورسٹی کی آزادی کی تقریبات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں حکومتِ سندھ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے ڈاکٹر زاہد حسین کنڈ کی قیادت کی تعریف کی اور اروڑ یونیورسٹی کو علمی مرکز بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
آخر میں شجرکاری مہم کا آغاز اور معزز مہمانوں کو تحائف پیش کیے گئے۔





















