Nasir Hussain Shah

قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کے موقع پر افطار عشائیہ کی پروقار تقریب قصرے ناصر روہڑی ہائوس کی جانب سے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی میزبانی میں ڈولفن میرج ہال میں منعقد کی گئی۔

اس تقریب میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے سید خورشید احمد شاہ، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، رکن سندھ اسمبلی سید فرخ احمد شاہ، میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ، سید جاوید شاہ، ارشد مغل، طارق حسین چوہان، چودہری اظہر حسنین، شہر کی معزز شخصیات، پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین، منتخب نمائندگان، عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

یہ اجتماع شہید بھٹو کے مشن سے تجدید عہد اور پارٹی کارکنان کے جوش و جذبے کا مظہر تھا۔ اس موقع پر سید کمیل حیدر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی ایسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جو عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہو۔ انہوں نے کینال کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی صورت دریائے سندھ پر کوئی نیا کینال بننے نہیں دیں گے۔ یہ ہماری ریڈ لائن ہے، اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے عوامی حقوق کی جنگ لڑی، اور ہم ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سندھ کے حقوق کا ہر سطح پر دفاع کریں گے۔